کامران اکمل کی قومی سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے معذرت
لیگ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث فی الحال یہ ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، کامران اکمل
کامران اکمل نے چیف قومی جونیئر سلیکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی ذمہ داری سے معذرت کرلی۔
پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کےبیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپربیٹر کامران اکمل نے پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث فی الحال یہ ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔پی ایس ایل کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کروں گا۔مستقبل میں مجھے عہدہ دینے کا فیصلہ پی سی بی کا ہوگا۔