باجوہ نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی عمران خان

فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 10, 2023
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ایک صحافی کو بیان میں تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی اس لیے فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت بھی باجوہ پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ نے تکبر کے ساتھ بیان دیے کہ انہوں نے حکومت کا فیصلہ کیا عوام سمجھتی تھی جنرل باجوہ کی وجہ سے حکومت گری۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خود تسلیم کر لیا ہے جنرل باجوہ نے پردہ گرا دیا، لوگوں کو واضح ہو گیا آرمی چیف نے حکومت گرائی انہوں نے مل کر ہماری حکومت گرائی اور خود اکٹھے ہو گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے چن چن کر پولیس والے لگائے گئے ہیں لگ رہا ہے پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |