بھارت 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ منانے کی اپیل واپس لے لی گئی

کانگریس رہنماؤں کی حکومت کی ہدایات کے بعد 'گائے کے گلے' کے طور پر منانے کی اپیل واپس لینے کڑی تنقید


ویب ڈیسک February 11, 2023
فوٹو: فائل

بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے 14 فروری کو 'گائے کو گلے لگانے کا دن' کے طورپر منانے کی اپیل واپس لے لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں بورڈ کے سکریٹری ایس کے دتہ نے نوٹس میں کہا لکھا ہے کہ مجاز اتھارٹی اور وزارت ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اور ڈیری کی ہدایت کے مطابق 14 فروری 2023 کو 'گائے کے گلے کا دن' منانے کے لیے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے جاری کی گئی اپیل واپس لے لی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: بھارت میں 14 فروری 'گائے کو گلے لگانے' کے دن کے طور پر منایا جائے گا

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد جمعہ کے روز اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی جانب سے حکومت کی ہدایات کے بعد 14 فروری کو 'گائے کے گلے' کے طور پر منانے کی اپیل واپس لی جس پر ٹرینا مول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا اور ان کے کانگریس ہم منصب کارتی چدمبرم نے ردعمل میں مرکز پر کڑی تنقید کی۔

رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا نے بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اپیل واپسی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "ویلنٹائن ڈے کے لیے نئے منصوبے بنانا کتنے افسوس کی بات ہے"۔



کانگریس رہنما کارتی چدمبرم نے اس پر ٹوئٹ کیا۔ "آیا! کیوں؟"



واضح رہے کہ بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے پہلی بار 'گائے کو گلے لگانے کے دن' کے طور پر منائیں اور کہا تھا کہ یہ اپیل اس لیے کی گئی ہے کیونکہ مغربی ثقافت کی ترقی کی وجہ سے ویدک روایات تقریباً "ناپید ہونے کے دہانے" پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں