’’لاپتہ طیارہ آخری وقت تک تجربہ کارشخص کے کنٹرول میں تھا‘

آخری الفاظ’’آل رائٹ گڈنائٹ‘‘پائلٹ نے ادانہیں کیے،آوازکی تصدیق نہیں ہوسکی


این این آئی April 10, 2014
مزیدسگنلزملے ہیں،طیارے کاملبہ چندروزمیں مل سکتاہے،سربراہ بین الاقوامی سرچ ٹیم ۔ فوٹو : فائل

ملائیشین حکام نے بتایاہے کہ لاپتہ ہونے والاطیارہ آخری وقت تک کسی تجربہ کار شخص کے کنٹرول میں تھا،ادھرعالمی سرچ ٹیم کے سربراہ اینگس ہوسٹن نے امیدظاہرکی ہے کہ لاپتہ ملائیشین طیارے کاملبہ چند دنوں میں مل سکتاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشین حکام نے بتایاکہ جو بھی شخص جہازکوکنٹرول کررہاتھااسے بخوبی علم تھاکہ وہ کیاکررہاہے یہ معلومات ملائیشیا کے ہمسایہ ممالک کے ریڈارکاڈیٹاموصول ہونے کے بعدسامنے آئی ،حکام نے بتایاکہ کنٹرول ٹاورکوکہے گئے آخری الفاظ ''آل رائٹ ، گڈ نائٹ'' بھی پائلٹ کی جانب سے ادانہیں کیے کیونکہ آوازکے تجزیے سے تصدیق نہیں ہوسکی،حکام نے بتایاکہ کسی بے حدتجربہ کارپائلٹ کوہی معلوم ہوسکتاہے کہ ریڈارکہاں کہاں نصب ہیں،واقعطاًیہ بات کہی جاسکتی ہے کہ آخری وقت تک جہازکسی تجربہ کارپائلٹ کے ہاتھ میں تھا۔

ملائیشین حکام کے مطابق انڈونیشیاکاچکرکاٹنے کے بعد جہازنے بحرہندکارخ کیا۔ طیارے کے سرچ آپریشن میں مصروف حکام نے بتایا کہ2مضبوط سگنلزموصول ہوئے ہیں جوبظاہر اس بوئنگ 777 کے بلیک باکس سے خارج ہوئے۔بین الاقوامی سرچ ٹیم کے سربراہ اینگس ہوسٹن نے تصدیق کی کہ ایک مرتبہ پھرمرتبہ پھرسگنلز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں