ترکیہ شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے میسی سامنے آگئے

میسی نے فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو امداد کا اعلان کردیا

میسی نے فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو امداد کا اعلان کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا ہے۔

میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ، شام: اموات 23 ہزار سے متجاوز، ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کے امکانات کم

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

البیسیلیسٹی نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔










View this post on Instagram


A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)




Load Next Story