معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تو شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے فواد چوہدری

ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی

ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگائی تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے ٹوئٹ کی کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے،ایسا ہوا تو اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگینڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤُپر لگایا جا رہا ہے ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کے حکم پر فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار کا راستہ ترک کرے اور تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکٹورل فریم ورک کا اعلان کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ، وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکشن پر بات چیت کرے۔
Load Next Story