کراچی میں اندھی گولی سے کار سوار 6 سالہ بچہ جاں بحق
لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل
قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے سوزوکی ہائی روف میں سوار 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے سوزوکی ہائی روف میں سوار 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول بچے کی شناخت عبدالغنی ولد عبدالرؤف کے نام سے کی گئی، مقتول بچہ کورنگی مہران ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او کے آئی اے اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ مقتول بچہ ہائی روف گاڑی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سوار تھا قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج پیٹرول پمپ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گاڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے بچہ کے بازو میں لگی اور گولی جسم میں داخل ہوگئی جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی لیکن پولیس کو جائے وقوع پر فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی گولی کا کوئی خول ملا انھوں نے بتایا کہ پولیس کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب جناح اسپتال میں مقتول بچے کے والد عبدالرؤف نے بتایا کہ وہ پشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں اور ان کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے اور ان کی بیٹی بیمار ہے اور وہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے جسے دیکھتے کے لیے گھر والے اسپتال آئے ہوئے تھے اور بیٹی سے ملاقات کرنےکے بعد واپس مہران ٹاؤن جارہے تھے جسے ہی ان کی گاڑی قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج پیٹرول پمپ کے قریب پہنچی اچانک ایک فائر کی آواز سنائی دی اور گاڑی میں عقبی نشست پربیٹھے ان کے بیٹے کی چینخ نکلی تو انھوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا جسے انھوں نے گاڑی کے اگلے حصے میں منتقل کیا اور فوری جناح اسپتال پہنچے جہاں کا بیٹا دوران علاج دم توڑ گیا۔
انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا اور انھوں نے کسی کو بھی فائرنگ کرتے یا بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ،انھوں نے بتایا کہ ان کے 5 بچے ہیں اور وہ کوئی قانونی کارروائی کرانا نہیں چاہتے۔