یوکرین کی حمایت کرنے پر روسی گلوکارہ ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار
گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا نے کھل کر یوکرین کی حمایت کی، روسی حکومت کا بیان
روس کی حکومت نے ملک کی معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا کو یوکرین کی حمایت کرنے پر 'غیر ملکی ایجنٹ' قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا کو یوکرین کی حمایت کرنے اور جنگی آپریشن کی مخالفت کرنے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روس کی وزارت برائے انصاف نے بیان جاری کرتے ہوئے گلوکارہ زمفیرہ کو یوکرین کی حمایت کرنے اور جنگی آپریشن کی مخالفت کرنے پر غیرملکی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا نے کھل کر یوکرین کی حمایت کی، غیر دوستانہ ممالک میں کنسرٹ کیے جبکہ خصوصی عسکری آپریشن کی مخالفت میں بیانات دیے اور بیرونی ذرائع سے مدد حاصل کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکارہ گزشتہ سال یوکرین پر حملے کے بعد روس چھوڑ کر فرانس منتقل ہو گئی تھیں گلوکارہ روس یوکرین تنازع کی شدید مخالفت کرتی نظر آتی ہیں۔