پشاور کرپشن ثابت ہونے پر جج نوکری سے برخاست

ملزم نے قومی خزانے کو 15 ملین کا نقصان پہنچایا، ہائیکورٹ


ویب ڈیسک February 11, 2023
ملزم نے قومی خزانے کو 15 ملین کا نقصان پہنچایا، ہائیکورٹ (فوٹو: فائل)

پشاور میں کرپشن کے الزام میں جج کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 15 ملین کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا جبکہ 12 ملین ریکور کیے جاچکے ہیں جبکہ 3 ملین روپے باقی ہیں۔

ملزم کو نوکری سے برخاست کرنے سے قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جس کے باعث گورنمٹ سول سرونٹس رولز 2011 تحت برطرف کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |