سابق چیف جسٹس کی ریلی پر فائرنگ میں ملوث سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

سی ٹی ڈی کی دوسری کارروائی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم 8 سال کے بعد گرفتار


Staff Reporter February 11, 2023
سی ٹی ڈی کی دوسری کارروائی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم 8 سال کے بعد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ٹارگٹ کلر ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل اور سیاسی مخالفین کے قتل میں ملوث ہیں ۔

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نےصدر پارکنگ پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم 8 سال کے بعد گرفتار کیا ہے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 پستول برآمد ہوا ہے ، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ٹارگٹ کلرمزمل کالا ساتھیوں سمیت ٹریفک اہلکار کی شہادت میں ملوث ہے ،ملزم پر قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزمان نے 2014ء میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار محمد منشاء کو نشانہ بنایا تھا،محمد منشاء ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل چورنگی نمبر1ناظم آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

ڈیوٹی کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان لیاقت آباد ڈاکخانے کی جانب سے آئے پیچھے بیٹھے ملزم نے پستول نکالی اور محمد منشاء کو نشانہ بنایافائرنگ کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی گولیاں لگی تھی،دہشتگردی کے اس واقعہ میں محمد منشاء اسپتال میں ہی شہید ہوگیا تھا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ایک اور چھاپہ مار کارروائی میں سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار ٹارگٹ کلر محمد بیگ عرف شیراز سیاسی مخالفین کے قتل میں ملوث ہے ، گرفتار ملزم نے سال دو ہزار میں اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان کی ریلی پر فائرنگ کی تھی ، ملزم کئی ماہ سے روپوش تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ctd

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |