کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کا عہدہ کیوں چھوڑا وجہ سامنے آگئی

جس کنٹریکٹ پر آپ نے سائن کیے اس کے تحت آپ کوئی آفر قبول نہیں کرسکتے، پی سی بی ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum February 11, 2023
جس کنٹریکٹ پر آپ نے سائن کیے اس کے تحت آپ کوئی آفر قبول نہیں کرسکتے، پی سی بی ذرائع (فوٹو: فائل)

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سخت شرائط پر مبنی معاہدے کی وجہ سے سلیکشن معاملات سے دستبردار ہوئے۔

ذرائع کےمطابق کامران اکمل نے چند روز پہلے ایک ٹی وی چینل کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تبصرہ کی آفر پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا، جس پر بورڈ حکام نے واضح کیا کہ آپ نے جس کنٹریکٹ پر سائن کیے تھے، اس کے تحت یہ آفر قبول نہیں کرسکتے۔

بورڈ حکام نے قومی کرکٹر کو کہا کہ دونوں میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا، جس پر کامران اکمل نے ٹی وی پر تبصرہ کرنے کو ترحیج دی۔

مزید پڑھیں: کامران اکمل کی قومی سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے معذرت

بورڈ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد اگر کامران اکمل نے سلکشن کمیٹی کاحصہ بنننے کے لیے دستیابی ظاہر کی تو انہیں ایک بار پھر زیر غور لایا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوبارہ کنٹریکٹ آفر کرنے کی منظوری دینا پی سی بی کرکٹ مینجنمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ سابق وکٹ کیپر نے گزشتہ روز پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں