تحفظ پاکستان بل چیلنج کرنیکا ٹاسک عارف علوی کے سپرد

پٹیشن سے قبل سراج الحق کواعتمادمیں لیا جائیگا،دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ نہیں ملایا جائیگا

پٹیشن سے قبل سراج الحق کواعتمادمیں لیا جائیگا،دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ نہیں ملایا جائیگا۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف نے تحفظ پاکستان بل کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن آئندہ چند دنوں میں دائرکردی جائیگی۔


ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے پٹیشن کی تیاری کا ٹاسک پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کودیدیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے سے پہلے پختونخوا میں اپنی حکومت کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کے نئے امیرسراج الحق سے رابطہ کریگی اور جماعت اسلامی کے تحریک انصاف کیساتھ ملکر تحفظ پاکستان بل کیخلاف سپریم کورٹ جانے پر آمادگی ظاہر کی تو پھر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دونوں پیٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرینگے۔

تحریک انصاف کے ایک مرکزی رہنما نے ایکسپریس کو بتایا تحفظ پاکستان بل کیخلاف دیگر سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم ،جے یو آئی اور مسلم لیگ ق بھی مخالفت کر رہی ہیں تاہم تحریک انصاف سپریم کورٹ میں تحفظ پاکستان بل کیخلاف پیٹیشن دائرکرنے ان سیاسی پارٹیوں کوساتھ نہیں ملائیگی۔ تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی کی جانب سے وکیل سے مشاورت کے بعدجلد ہی پٹیشن دائرکردی جائیگی۔
Load Next Story