حویلیاں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سےخواتین سمیت11افرادجاں بحق12زخمی

چم ہڈمیں جائیدادکے تنازع پر 2گروپوں کے درمیان بھاری اسلحے سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا


Online April 10, 2014
چم ہڈمیں جائیدادکے تنازع پر 2گروپوں کے درمیان بھاری اسلحے سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔فوٹو:آن لائن

ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں جائیدادکے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے 11افراد جاںبحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حویلیاں کے علاقے چم ہڈمیں جائیدادکے تنازع پر 2گروپوں کے درمیان بھاری اسلحے سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعدزخمیوں اورلاشوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حویلیاںمنتقل کردیا گیاہے۔ ڈی پی اوحویلیاں کے مطابق شدیدزخمیوں کوایبٹ آبادمنتقل کردیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں