جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام

مودی سرکار انتخابات کا وقت آتے ہی پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے


ویب ڈیسک February 11, 2023
پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو خود کش حملے میں بھارتی فوج کے 40 اہلکار مارے گئے تھے، فوٹو: فائل

طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار کو ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خُفیہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے ایک بار پھر ایشیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے پر ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

مُودی سرکار 14 فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے جس کے تحت کشمیر کے جنوبی اضلاع پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں بارُود سے لیس دھماکہ خیز گاڑیوں کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا

ان اضلاع میں مودی سرکار اپنے ہی فوجی اہداف پر کسی نوجوان سے خود کش حملہ کرائے گی اور الزام پاکستان اور ISI پر تھوپے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں اور مودی سرکار انتخابات کا وقت آتے ہی پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

مودی سرکار کو اس چیز کی بھی پروا نہیں کہ اپنے اس ناپاک مقصد کے حصول کے لیے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

یاد رہے کہ پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو بھارتی فوج کے قافلے پر خود کش حملے میں 40 اہلکار مارے گئے تھے اور 35 زخمی ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں