روشن مثالپاکستانی نے زلزلہ متاثرین کی خاموشی سے اربوں روپے کی امداد کردی

پاکستانی نے اپنا نام بتائے بغیر ترک سفارت خانے میں 30 ملین ڈالرز امدادی رقم دیدی

پاکستانی نے 30 ملین ڈالرز کی رقم ترک سفارت خانے میں جمع کرادیے، فوٹو: فائل

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں 28 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ایسے میں دنیا بھر سے امداد بھی کی جا رہی ہے تاہم ایک پاکستانی نے متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے شاندار طریقے سے امداد کی نئی مثال قائم کردی۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق امریکا میں ترک سفارت خانے میں آکر ایک پاکستانی شخص نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 30 ملین ڈالرز جو پاکستانی 8 ارب اور 50 کروڑ بنتے ہیں،خاموشی سے عطیہ کردیے۔

یہ خبر پڑھیں : ترکیہ و شام زلزلے کی درد ناک تصاویر وائرل؛ ہر آنکھ اشکبار


پاکستانی شخص نے سفارت خانے کے عملے کو اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کی امداد متاثرین تک ایسے پہنچے کی ایک ہاتھ دے تو دوسرے کو خبر تک نہ ہو۔



نام و نمود کی لالچ سے عاری پاکستانی شہری کے جذبہ ہمدردی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے بھی خاموش مددگار کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی شہری کے جذبہ خدمت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
Load Next Story