کراچی میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا

قبل از وقت پیدائش اور کم وزن کے سبب چاروں بچے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل، ماں کی حالت بہتر ہے

اسپتال میں موجود بچوں کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

شہر قائد کے نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد ضلع وسطی میں واقع سیفی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن ہونے کے سبب چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔


19 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش سے قبل حمل کے علاج کے لیے سیفی اسپتال میں اندراج کرارکھا تھا، وہ 30 سے زائد ہفتے کی حمل کی عمر میں پری ٹرم لیبر میں گئی اور گزشتہ روز صبح 10 بجے ایمرجنسی سیزرین سیکشن (آپریشن) کرایا گیا۔

خاتون نے 1.4 کلو گرام، 1.1 کلو گرام، 1 کلو گرام اور 1.1 کلو گرام وزنی 4 بیٹوں کو جنم دیا۔ چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ، آپریشن کے بعد ماں کی حالت بہتر ہے۔
Load Next Story