ترکیہ میں ہوٹل کے ملبے میں کالج کی والی بال ٹیم کی تلاش 3 لاشیں برآمد

دو اساتذہ اور 1 طالب علم کی لاش ملی ہے جب کہ 6 افراد زندہ نکالے گئے ہیں

2 اساتذہ اور 1 طالب علم کی لاش ملی ہے جبکہ 6 افراد زندہ نکالے گئے, فوٹو: بی بی سی

ترکیہ میں ریسکیو ٹیم ایک ہوٹل کے ملبے میں کالج کی والی بال ٹیم کو تلاش کر رہے ہیں اور اب تک تین لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی قبرص کے علاقے ادیامان میں واقع آئس ہوٹل بھی زلزلے میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ اس ہوٹل میں کالج کی والی بال ٹیم اور ان کے اساتذہ پر مشتمل 39 افراد کا گروپ قیام پذیر تھا۔

سات منزلہ ہوٹل میں فاماگوستا ترک معارف کالج کی لڑکے اور لڑکیوں کی والی بال ٹیم کے اساتذہ کے ساتھ موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی ملبے کے ڈھیر کے نزدیک مایوسی کے عالم میں بیٹھے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : روشن مثال؛پاکستانی نے زلزلہ متاثرین کی خاموشی سے اربوں روپے کی امداد کردی


ریسکیو ٹیم نے ملبے کے ڈھیر سے تین لاشیں نکالی ہیں جن میں سے دو اساتذہ اور ایک طالب علم کی ہے۔ 2 افراد کو زندہ بھی نکالا گیا ہے جب کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ہی ملبے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ و شام زلزلے کی درد ناک تصاویر وائرل؛ ہر آنکھ اشکبار

ترکیہ میں زلزلہ 6 فروری کو آیا تھا اور اتنے دن گزر جانے کے باوجود اب ہوٹل کے ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

 
Load Next Story