اسلام آباد میں جرائم کی شرح خوفناک جنوری میں 20 افراد قتل
خواتین کے اغواء اور زیادتی کے 75 واقعات، چوری اور ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتیں رپورٹ
وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ناکے اور چیک پوسٹس لگانے کے باوجود جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
سال 2023 کے پہلے مہینے میں وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال کے پہلے مہینے میں 20 افراد کو قتل کیا گیا، چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتیں بھی ریکارڈ ہوئیں۔
کرائم ڈیٹا کے مطابق جنوری 2023 میں اقدام قتل کے 15 واقعات میں 25 افراد زخمی ہوئے، خواتین کے اغواء اور زنا بالجبر کے 75 واقعات اور اغواء برائے تاوان کی 2 وارداتیں ہوئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک ماہ میں 90 گاڑیاں اور 325 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں، ڈکیتی کے 195 جبکہ راہزنی کے 90 واقعات پیش آئے۔ چوری اور نقب زنی کے 220 واقعات رپورٹ ہوئے۔