پشاورمیں زندہ مرغی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
زندہ مرغی 405 سے بڑھ کر 430 روپے فی کلو ہوگئی
February 11, 2023
پشاور میں زندہ مرغی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں دو دن میں 25 روپے کا اضافہ ہوگیا، زندہ مرغی 405 سے بڑھ کر 430 روپے فی کلو ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں زندہ مرغی فی کلو 55 روپے مہنگی ہوئی ہے۔