لیگی رہنما شائستہ پرویز نے وزیراعظم کی معاونِ خصوصی بننے سے معذرت کرلی

شائستہ پرویز ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کی، ذرائع

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ شائستہ پرویز ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے سے معذرت کی اور انہوں نے نامزدگی پر پارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شائستہ پرویز نے ن لیگی قیاد کو جواب دیا کہ پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے عزت سے نوازا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے، پارٹی کی جانب سے پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی'۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نے 8 فروری کو پان نئے معاونین کو کابینہ میں شامل کیا تھا، جن میں رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان شامل تھے۔ بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے مذکورہ اراکین کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

 

 
Load Next Story