پرویز مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں خواجہ سعد رفیق
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں، خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں اور کوئی بھی آمریت کے خلاف تنقید کرنے سے نہیں روک سکتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر کوئی ندامت اور شرمندگی نہیں ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں اور آمریت کے خلاف تنقید کرنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس پر حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، خوشحال خان خٹک ایکسپریس پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس کی حفاظت کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تمام صوبوں کو خط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ریلوے پولیس میں 800 اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے ریلوے کے سیکیورٹی سسٹم میں مزید بہتری آئے گی۔