شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب

پٹھان آئندہ دنوں میں مزید کمائی کر کے بھارت کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن سکتی ہے، مبصرین


ویب ڈیسک February 11, 2023
فوٹو فائل

بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی فلم 'پٹھان' تنازعات کے باوجود 17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ 100 کروڑ کی ریس میں شامل ہونے سے چند قدم دور رہ گئی۔

یش راج فلمز کی جانب سے ہفتے کے روز دنیا بھر میں ہونے والے فلم کے کاروبار کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم نے ریلیز کے ابتدائی 17 روز میں باکس آفس پر 900 کروڑ کا کاروبار کرلیا۔

اعداد و شمار کے مطابق فلم نے بھارت میں 464 کروڑ جبکہ بیرون ممالک میں 344 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم مبصرین کا ماننا ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں مزید کمائی کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی 'پٹھان' بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی

دوسری جانب بالی ووڈ پروڈیوسر رونی اسکرو والا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' اپنی تمام تر کامیابیوں کے باجود 'دنگل' کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی۔ فلمی نقاد ترن آدرش نے پچھلے ہفتے پیش گوئی کی تھی کہ 'پٹھان' عامر خان کی 'دنگل کو پیچھے چھوڑ کر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن جائے گی۔

رونی اسکرو والا نے ترن آدرش کی ٹویٹ پر لکھا ہے کہ ہمیں اعداد و شمار کے حوالے سے کلیئر ہونا چاہئے، 'دنگل' عالمی طور پر ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم تھی اور رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں