سیکیورٹی کمپنی سے جدید ہتھیارچوری تحقیقات کیلیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر سٹی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی

—فائل فوٹو

سیکیورٹی کمپنی کے مرکزی دفتر سے چوری ہونے والے جدید ہتھیار کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔

سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ ل


ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملیر سٹی سید عکسرمسعود کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی جس میں ایس آئی او بن قاسم انسپکٹر مجتبیٰ باجودہ، ایس آئی او شاہ لطیف سب انسپکٹر لونگ خان اور مقدمے کے انویسٹی گیشن افسر اے ایس آئی سہیل احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 9 فروری کو سیکیورٹی کمپنی کے مرکزی دفتر سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئی تھیں۔ سیکیورٹی کمپنی کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ 31 جنوری 2023 کو پولیس موبائل میں آنے والے پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح ڈاکو سکیورٹی کمپنی کے دفتر میں رات ساڑھے 3 بجے داخل ہوئے، مسلح ڈاکو پولیس موبائل اور سفید رنگ کی کار میں موجود تھے۔
Load Next Story