ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
فیکٹری کو سیل کرکے مشینری قبضے میں لے لی گئی، دو ملازمین گرفتار
خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں پولیس اور محکمہ صحت نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے غنی خان روڈ پر قائم جعلی ادویات کی فیکٹری پکڑ لی۔
ڈرگ انسپکٹر چارسدہ سجاد خان کے مطابق فیکٹری سے معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی اینٹی بائیوٹک ادویات برآمد کی گئی ہیں۔ جدید مشینوں کے ذریعے گلوکوز اور نشاستہ کے مرکب سے اینٹی بائیوٹک کی تیاری کی جارہی تھی۔
ڈرگ انسپکٹر کے مطابق فیکٹری سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام سے بھاری مقدار میں پیکنگ بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے فیکٹری سے د و ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں اگمنٹین اور ویلو سیف ادویات تیار کرکے افغانستان اور پنجاب کو بھیجے جاتے تھیں، فیکٹری کو سیل کرکے مشینری قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔