
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ دن بہ دن اچھا پرفارم کررہے ہیں۔ان کو یارکر کی خصوصی مشقیں کرائی جارہی ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ ایک بہترین بولر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بدقسمتی سے گزشتہ سیزن اچھا کھیل پیش نہ کرسکی تاہم رواں سیزن میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بولرز کو اپنی اہلیت اور صلاحیت کا علم ہونا چاہیئے۔کنڈیشنز کومدنظر رکھتے ہوئے مختلف پلانز پر کام کررہے ہیں۔محمدحسنین کو اپنے فوکس پر کافی کام کرنا ہے۔حسنین کےپاس پیس ہے لیکن ابھی وہ شرماتے ہیں،جس طرح کی پیس محمد حسنین کے پاس ہے وہ تباہ کن بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی یہ نہیں کہوں گا کہ بولر کی پرفارمنس پر کوچ کو کریڈٹ دیا جائے ،یہ کھلاڑی کی اہلیت ہوتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔