کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی فائرنگ سے ن لیگ لائرز ونگ کے عہدیدار جاں بحق

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وقار شاہ ایڈووکیٹ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک April 10, 2014
ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وقار الحسن کی لاش جناح اسپتال میں رکھی ہوئی ہے،ن لیگ کے رہنما سلیم ضیاء بھی موجود ہیں۔فوٹو:ایکسپریس/محمد عظیم

گلشن اقبال میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے وقار الحسن زیدی کو ریکی کے بعد ٹارگٹ کیا، وقارالحسن کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول برآمد ہوئے ہیں۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے گلشن اقبال میں وکیل وقار شاہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے بھی گلستان جوہر میں فائرنگ کر کے مدرسہ دارالخیر کے 3 طلبا کو قتل کر دیا گیا تھا جن کی نماز جنازہ ادا کر کے میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں