قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن ہے عمران خان

قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بغیر قانون کی حکمرانی نہیں چل سکتی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 'قانون کی حکمرانی کے بغیرجمہوریت کا تصور ہی محال ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا اور دستور کی حفاظت کرتاہے'۔ انہوں نے کہا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Load Next Story