خیبرپختونخوا کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام
پولیس نے دہشت گردوں کی پیش قدمی کو روکا، پندرہ منٹ تک شدید دو طرفہ فائرنگ ہوئی اور پھر مسلح افراد فرار ہوگئے
خیبرپختونخوا پولیس نے ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر ہفتے کی شب دس بجے 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی۔
حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی۔
پولیس کی بھرپور کارروائی پر دہشت گرد پسپا ہوئے اور بھاگنے پر مجبور ہوگئے، اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔
آئی جی خیبرپختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔