کراچی میں بینک سے لاکھوں روپے نکلوانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا
بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شخص جیسے ہی اپنے دفتر کے قریب پہنچا تو ملزمان رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگئے
سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب بینک سے 23 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں فیروز آباد کے علاقہ سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب بینک سے 23 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکلنے والے شہری کو ملزمان نے دن دہاڑے لوٹ لیا۔
ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو کے مطابق ہفتہ کی دوپہر سندھی مسلم میں قائم نجی بینک سے ایک شخص 23 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکلا تو ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کردیا، مذکورہ شخص جیسے ہی بینک سے عقب میں اپنے دفتر کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رقم سے بھرا ہوا بیگ چھینا اور فرار ہوگئے، ایک ملزم ہیلمٹ اور دوسرا پی کیپ پہنا ہوا تھا جن کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پیر کے روز بینک کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی، تاہم لگتا ہے کہ ملزمان بینک سے ہی متاثرہ شخص کا تعاقب کررہے تھے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔