کنٹارا 2 کی کاسٹ میں اروشی روٹیلا کی افواہیں بےبنیاد نکلیں

فلم اگلے سال 2024 میں ریلیز کی جائے گی، بھارتی میڈیا

فلم اگلے سال 2024 میں ریلیز کی جائے گی، بھارتی میڈیا (فوٹو: انڈین میڈیا)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کی ساؤتھ انڈین فلم کنٹارا 2 کی کاسٹ میں شامل ہونے کی افواہیں بےبنیاد نکلیں۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ پر ہدایتکار رشب شیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر وائرل ہونے پر قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شاید انہیں کنٹارا 2 کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے جو اگلے سال 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کیپشن میں کنٹارا 2 کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ "کنتارا 2 میں اروشی روتیلا کی کاسٹنگ کے بارے میں تمام افواہیں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، اروشی اور رشب شیٹی کی ملاقات ایک ایونٹ میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: اروشی روتیلا کا نام لئے بغیر رشبھ پنت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

حال ہی میں فلم کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر ریشاب شیٹی کی طرف سے اعلان کردہ کنتارا کے پریکوئل کی پیشرفت کے بارے میں مزید سننے کے لیے بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔


اروشی اگلی بار رام پوتھینی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہ انسپکٹر اویناش میں رندیپ ہڈا کے ساتھی اداکار کا بھی کردار ادا کریں گی، اداکارہ مشیل مورون کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی اور آنے والے عالمی میوزک سنگل میں وہ جیسن ڈیرولو کے ساتھ نظر آئیں گی۔







View this post on Instagram


A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)




Load Next Story