زلزلے کے دوران اسپتال میں نرسوں نے بچوں کو کیسے بچایا ویڈیو وائرل

نرسوں نے اپنی جانیں بچانے کے بجائے نوزائیدہ بچوں کو ناگہانی آفت سے محفوظ کیا


ویب ڈیسک February 12, 2023
ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں 25 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، فوٹو: ویڈیو گریب

ترکیہ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے دوران اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق گازیانٹیپ کے ایک اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے میں احساس ذمہ داری اور جذبہ ہمدری کی انمول ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نرسیں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کی حفاظت میں جُت گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب زلزلے سے اسپتال کی عمارت ایک منٹ تک لرزتی رہی تو ڈیوٹی پر موجود ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان نامی نرسوں نے بچوں کے انکیبیوٹرز کو گرنے سے بچایا۔



اگر یہ نرسیں چاہتی تو خود کو بچانے کے لیے اسپتال سے بھاگ سکتی تھیں لیکن انھوں نے انکیبیوٹرز میں موجود بچوں کی فکر کی اور ان کی حفاظت کا انتظام کیا۔

سوشل میڈیا پر ان نرسوں کی فرض شناسی کو سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 1939 کے بعد سے ترکیہ میں آنے والے یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ ثابت ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں