پاک امریکا دفاعی مذاکرات کل سے واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے
پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف کریں گے، مذاکرات میں وزارت خارجہ، تینوں مسلح افواج کے حکام شامل ہوں گے
پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل سے 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات جاری ہیں ، پاک امریکا مڈ لیول دفاعی مذاکرات 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے، ان مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021ء میں پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے انٹرایجنسی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف کریں گے، وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تینوں مسلح افواج ہیڈ کوارٹرز کے حکام شامل ہیں، امریکی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکریٹری ڈیفنس آفس کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔