اسکول اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
ملزمہ کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی، دو کلو چرس برآمد، مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، پولیس
پنجاب پولیس نے پوش علاقے میں قائم اسکول اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے ڈیفنس کے اسکول اور کالجز میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار کیا، ملزمہ کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ ملزمہ نے پوش علاقوں کے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں مقیم نوجوان طالب علموں کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس نے گرفتار منشیات فروش ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس افسران کا خیال ہے کہ خاتون اکیلی نہیں بلکہ وہ گروہ کے ساتھ کام کرتی ہے۔