امن مشقیں پاک بحریہ کے کمانڈوز کا 10 ہزار فٹ سے پیرا جمپ کا شاندار مظاہرہ

پاک بحریہ امن مشقوں کے تیسرے روز ہاربرفیز کے دوران منوڑہ پر انسداد دہشت گردی سمیت پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کیا

فوٹو ایکسپریس

پاک بحریہ امن مشقوں کے تیسرے روز ہاربرفیز کے دوران منوڑہ پر انسداد دہشت گردی سمیت پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کیا،پاکستان نیوی کے سی ایگلزکے دستے نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے سبزہلالی پرچم اور شریک ممالک کے پرچموں کے ساتھ پیراجمپ کا شاندارمظاہرہ پیش کیا۔

پاک بحریہ کی مشق امن 23 کی دیگر سرگرمیوں کے ہمراہ منوڑہ میں میری ٹائم کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود تھے۔




کاؤنٹر ٹیررازم مشقوں کے دوران پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز اور پاک میرینز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا،پاکستان نیوی کے سی ایگل ٹروپرز نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے سبز ہلالی پرچم اور شریک ممالک کے پرچموں کے ساتھ چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔



تربیتی مظاہروں میں سی۔کنگ ہیلی کاپٹرز، ہوائی جہاز فاسٹ بوٹ،ہور کرافٹ سمیت پاک بحریہ کے دیگر اثاثے شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کے کمانڈوز نے شہریوں کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑانے کی مشق کا مظاہرہ بھی کیا۔

تقریب میں مشق امن میں شریک ممالک کے مندوبین اور اعلی ملٹری حکام کے علاوہ مقامی معززین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Load Next Story