بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل تک پہنچ گئیں

ریاض میں LEAP نامی مقابلے میں تعلیمی، سرمایہ کاری اور مالیاتی اسٹارٹ اپ نے اپنی جگہ بنائی ہے

8 پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے ریاض میں منعقدہ مقابلے میں پچنگ سیشن میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ فوٹو: بشکریہ کاشف حسین

ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ایک بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلے "راکٹ فیول" میں پاکستان کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مقابلوں کا انعقاد ریاض میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے عالمی کنوینشن LEAP میں کیا گیا جس میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے تیرہ رکن ممالک سے 90 منتخب اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔

اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی شراکت سے LEAPمیں شرکت کی جبکہ اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں مختلف شہروں کے نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے شرکت کی جن میں تعلیم کے شعبہ سے VALEEM، ریٹیل ٹیکنالوجی سے متعلق DigiKhata، فن (فائنانشل) ٹیک Investors loung، تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے اسٹارٹ اپ Blockship، کلین ٹیک سے تعلق رکھنے والا Datini Fibers زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں AgriDunyaاور پراپرٹیک اسٹارٹ اپ Gridizenشامل ہیں۔




سیکریٹری جنرل ڈی سی او دیماہ الیحیٰ نے مقابلے میں شریک پاکستانی اسٹارٹ اپس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم LEAPکے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور ہیں اور ان کی شراکت داری اور تعاون کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اسٹارٹ اپس کی مڈل ایسٹ کی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے کے لیے پارٹنرشپ اور سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اگنائٹ کے سی ای او عاصم شہریار نے پاکستانی اسٹارٹ اپس کی سیمی فائنلز تک رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی کے 8میں سے 4 پاکستانی اسٹارٹ اپس کی پچنگ مقابلوں کے سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ LEAPنے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروباری آئیڈیاز اور پراڈکٹس غیرملکی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا۔ گزشتہ دو سال کید وران پاکستانی اسٹارٹ اپس میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری غیرملکی سرمایہ کراوں کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے امکانات پر اعتماد کی دلیل ہے بالخصوص ای کامرس، فن ٹیک اور ریٹیل ٹیکنالوجیز سے متعلق اسٹارٹ اپس عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

 
Load Next Story