اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دے جماعت اسلامی

زرداری، شہباز شریف، نواز شریف، عمران خان اپنی جائیدادیں فروخت کرکے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کریں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک February 12, 2023
—فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے اسٹیبلشمنٹ سے غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دینے کا مطالبہ کردیا۔

راولپنڈی میں 'مہنگائی مکاؤ کارواں' کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ کبھی ایک کبھی دوسرے کا ساتھ نہ دیں غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دیں، یہ لیٹرے حکمران گلیوں او محلوں میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کی قیادت سے کہتا ہوں تمہاری تقریروں کی ضرورت نہیں آٹے چینی گھی چاول ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد کم کرو، آئی ایم ایف سے قرضہ ملک کی تباہی ہے قرضہ لینے والے زرداری، شہباز شریف نواز شریف عمران خان اپنی جائیدادیں فروخت کرکے قرضہ ادا کریں۔

سراج الحق نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے راولپنڈی میں مخاطب ہوں کہ وہ لیٹرے حکمرانوں کا ساتھ نہ دیں، اس ملک میں الیکشن یرغمال ہیں کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر پیپلز پارٹی شب خون مار رہی ہے الیکشن کمیشن گیارہ خالی نشستوں پر الیکشن نہیں کرایا۔

'عوام نہیں قربانی کا بکرا ججز، بیوروکرہٹ، جرنیل اور حکمران بنیں'

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب عوام نہیں قربانی کا بکرا ججز، بیوروکرہٹ، جرنیل اور حکمران بنیں اس ملک میں انصاف عدل نہیں، عدالتیں اور پورا نظام یر غمال ہے، سیلاب ہو زلزلہ ہو کورونا ہو یا کوئی اور مشکل ہر مشکل میں قوم کا ساتھ صرف جماعت اسلامی نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم جماعت اسلامی کو موقع دے ہم قوم کے حقوق کا تحفظ کریں گے، یہ ملک زرداری نواز شریف اور عمران کی وجہ سے غریب ہے جبکہ یہ سب امیر ہیں قوم سے روٹی کپڑا، مکان، تبدیلی ریاست مدینہ، قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ آج شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی روتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں تو آئی ایم ایف بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے کا بھی کہتا ہے کیوں نہیں لاتے آخر تم نے 75 برس میں کیا ڈلیور کیا، زرعی صنعتی پاکستان کو کس نے تباہ کیا، کشمیر انڈیا اور ڈاکٹر عافیہ امریکا کے حوالے کس نے کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں