جے یو آئی ف کے اکرم خان درانی اور غفور حیدری نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

جے یو آئی(ف) کو پالیسی سازی میں اعتماد میں نہ لینے اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت سے تحفظات تھے


ویب ڈیسک April 10, 2014
16 جنوری کو ایوان صدر میں اکرم خان درانی اور مولانا غفور حیدری سمیت 3 وفاقی وزرا اور ایک وزرائے مملکت نے اٹھایا تھا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی اور غفور حیدری نے اب تک قلمدان نہ دیئے جانے پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا یے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یوآئی(ف) کے دونوں رہنماؤں کو وفاقی وزار بنائے جانے کے باوجود اب تک قلمدان نہیں دیا گیا تھا جس کے باعث وفاقی حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات چلے آرہے تھے جبکہ جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت کو پالیسی سازی میں اعتماد میں نہ لینے اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت سے تحفظات تھے جس کے باعث پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو ایوان صدر میں اکرم خان درانی اور مولانا غفور حیدری سمیت 3 وفاقی وزرا اور ایک وزرائے مملکت نے اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں