پی ایس ایل8 کی افتتاحی تقریب کی ریہرسل تیاریاں مکمل
سلطانز اور قلندرز کی پریکٹس، آج چھکوں چوکوں کی برسات کا امکان
پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی جب کہ فنکاروں نے ریہرسل بھی کی۔
گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق چاروں وکٹس اچھی تیار کی ہیں چھکے چوکوں کی برسات بھی ہوگی اور بولرز کو بھی سپورٹ ملے گی۔
شائقین کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کے بعد کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگا، شائقین کے لیے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں سے ٹکٹ کے ساتھ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا جائے گاْ
سیکیورٹی کے باعث شائقین کے لیے پارکنگ اسٹیڈیم سے تین کلومیٹر دور بنائی گئی جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد سے ایک گھنٹہ قبل اور آدھا گھنٹہ بعد تک روٹس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ سمیت پانچویں کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔