پی ایس ایل غیرملکی کرکٹرز کی پلینگ الیون میں تعداد کیلیے پرانی پالیسی بحال

گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا


Express News February 13, 2023
گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلینگ الیون میں شمولیت کی پرانی پالیسی بحال کردی۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں فرچائزز کو پلیئنگ الیون میں کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا ہوں گے۔

گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا، اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم سے کم تعداد دوبارہ 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کا میلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں