پاکستانی اور بھارتی ویمن کرکٹرز کی میچ کے بعد گپ شپ

نائب کپتان پاکستان ٹیم اور بھارتی ٹیم کی کپتان نے ایک دوسرے کو اپنی شرٹس فراہم کیں

فوٹو : اسکرین گریب

پاکستانی اور بھارتی خواتین کرکٹرز نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈکپ میں میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے گپ شپ کی اور ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا۔

پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور کو پیش کی جبکہ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو دے کر جذبہ سگالی کا اظہار کیا۔




بھارت کے خلاف ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کے خلاف 15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی۔

اس میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو اپنی خامیاں دور کرنے کا موقع نہ مل سکا، بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ اب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم منگل کو ویسٹرن پروونس میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
Load Next Story