ٹی20 ویمنز ورلڈکپ پاکستان کے خلاف متنازع امپائرنگ کا فائدہ بھارت کو مل گیا

سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے

سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

متنازع امپائرنگ فیصلے نے پاکستان کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو فائدہ پہنچادیا۔

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں میں پاکستان کے خلاف امپائر کے متنازع فیصلے سے بھارتی ٹیم کو فائدہ مل گیا۔


یہ بھی پڑھیں: ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ہدف کے تعاقب میں جانے والی بھارتی ٹیم کے ساتویں اوور میں امپائر جیکولین ولیمز نے ایک گیند اضافی کروادی، جس پر جمیما روڈریگوئز نے چوکا جڑدیا، بعد ازاں وہ 38 بالز پر 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، ان کی اس کاوش کی بدولت بھارت یہ میچ جیت گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
Load Next Story