15 روز میں چائے پتی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے


این این آئی February 13, 2023
رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ فوٹو : فائل

پندرہ روز میں چائے پتی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔

دسمبر 2022 کے آخر سے جنوری کے اوائل تک پہنچنے والے 250 کے قریب کنٹینرز بندرگاہ پر پھنسنے کی وجہ سے رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گزشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 16 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

170 گرام دانے دار اور الائچی پیک کی قیمت 290 روپے سے بڑھا کر 320 اور 350 روپے کر دی، اسی طرح 900 اور 420 گرام والے پیک کی قیمت اب ایک ہزار 350 اور 550 روپے کے مقابلے میں ایک ہزار 480 اور 720 روپے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں