تحفظ پاکستان بل منظور ہوا تو وزیراعظم کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے بلاول بھٹو

تحفظ پاکستان بل سینیٹ سے کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پیغام


ویب ڈیسک April 10, 2014
پیپلزپارٹی سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کرکے ایک اچھا کام کرے گی، بلاول بھٹو ۔ فوٹو؛فائل

پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر تحفظ پاکستان بل منظور ہوگیا تو وزیراعظم بھی اس کی زد میں آئیں گے اور انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل سینیٹ سے کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی سینیٹ میں اس بل کی مخالفت کرکے ایک اچھا کام کرے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر تحفظ پاکستان بل منظور ہوگیا تو وزیراعظم بھی اس کی زد میں آئیں گے اور ان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منگل کو دہشت گردی کے خلاف تحفظِ پاکستان بل کو اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔ بل کے تحت سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات اور کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر بغیر الزام 90 دن کے لئے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں