اسلام آباد ضمنی انتخابات کی پولنگ اسکیم تیار 3 حلقوں میں 43 امیدوار

تینوں حلقوں میں 943 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوں گے، ڈی آر او آفس


ویب ڈیسک February 13, 2023
(فوٹو فائل)

وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں این اے 52، 53 اور 54 کے لیے پولنگ اسکیم تیار کرلی گئی ہے جب کہ ان تینوں حلقوں میں مجموعی طور پر 43 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) آفس کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد تقریباً ساڑھے10لاکھ ہے۔ این اے52سے 13جب کہ این اے53سے15امیداروں نے کاغذات جمع کرائے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی حلقہ54کےضمنی انتخاب کے لیے 15امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

این اے52سے پی ٹی آئی کے راجا خرم نواز اور ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ این اے53سے علی نواز اعوان، طارق فضل چوہدری اور پی پی کے سبط حیدر بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ این اے54سے پی ٹی آئی کے اسدعمر اور ن لیگ کے انجم عقیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں مجموعی طور پر 943 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور ان حلقوں میں ضمنی انتخابات 16مارچ کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |