اللہ اکبر معجزاتی طور پر ایک ہفتے بعد بھی ملبے سے زندہ افراد مل رہے

آج زلزلے کے ایک ہفتے بعد بھی الگ الگ مقامات پر ملبے سے 2 خواتین اور ایک بچے کو نکالا گیا


ویب ڈیسک February 13, 2023
آج الگ الگ مقامات پر ملبے سے 2 خواتین اور ایک بچے کو نکالا گیا ، فوٹو: فائل

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے اس کے باوجود ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد معجزانہ طور پر زندہ حالت میں مل رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والی ناگہانی آفت میں اب تک مجموعی طور پر 34 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ایک ہفتے سے ریسکیو کا کام بلا تعطل جاری ہے۔

مسلسل اور انتھک محنت کے باوجود اب تک جو شے ریسکیو اہلکاروں کے حوصلوں کو پست ہونے نہیں دے رہی ہے وہ ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ ملنے والے نومولودوں کی مسکراہٹ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ، شام: اموات 34 ہزار سے متجاوز، ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کے امکانات کم

آج بھی ملبے سے دو خواتین اور ایک شیر خوار بچے کو الگ الگ مقامات سے ملبے سے زندہ نکالا گیا۔

امدادی رضا کار جیسے ہی مایوس کن حالات میں زندگی کی کوئی رمق پاتے ہیں ان کے جذبات توانا ہوجاتے ہیں اور وہ نئی قوت سے اپنے کام میں مگن ہوجاتے ہیں۔

تاحال درجنوں نومولود اور شیر خوار بچوں کو زندہ حالت میں نکالا گیا ہے۔ آج زندہ نکالی جانے والی ایک خاتون کی عمر 68 سال ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔