آئن مورگن کا ہر طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا
انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سال 2019 ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے 36 سال کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔
آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔