فٹبال کی عالمی رینکنگ میں اسپین کی بادشاہت برقرار پاکستان 161 ویں نمبر پر

اسپین 1460 پوائنٹس کیساتھ پہلے،جرمنی 1340 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور پرتگال 1245 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے،فیفا


ویب ڈیسک April 10, 2014
ھارتی ٹیم 7 درجے بہتری کے بعد 144ویں اور پاكستان 3 درجے تنزلی کے بعد 161 ویں نمبر پر آ گیا ہے، فیفا۔ فوٹو: فائل

فٹبال کے کھیل کی تنظیم فیفا نے اپنی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں عالمی چیمپئن اسپین بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔

فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن اسپین 1460 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جرمنی 1340 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کی ٹیم 1245 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے، فیفا کے مطابق پرتگال، كولمبیا اور یورا گوئے كی ٹیموں میں ایک، ایک درجے بہتری ہوئی ہے جبكہ 5دفعہ کی عالمی چیمپئن برازیل كی ٹیم 3 درجے بہتری کے بعد ارجنٹائن کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

بھارتی ٹیم 7 درجے بہتری کے بعد 144ویں اور پاكستان 3 درجے تنزلی کے بعد 161 ویں نمبر پر آ گیا ہے،عراق كی ٹیم 3 درجے ترقی پا كر ٹاپ 100 ٹیموں میں شامل ہو گئی جب کہ ایتھوپیا اور جارجیا كی ٹیمیں تنزلی كے بعد ٹاپ 100 سے باہر ہو گئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |