پاکستانی خاتون ثانیہ عالم نے ’برین آف دی ایئر‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

ثانیہ عالم پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کی ممبر بھی ہیں

ثانیہ عالم پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کی ممبر بھی ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ذہین اور ہونہار خاتون ثانیہ عالم کو بین الاقوامی ادارے نے 'برین آف دی ایئر' کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ادارے 'برین ٹرسٹ' ہر سال ذہین، ہونہار اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کے لیے ''برین آف دی ایئر ایوارڈ'' کا اعلان کرتی ہے۔

علاوہ ازیں برین ٹرسٹ اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے ذہانت کا امتحان بھی لیتی ہے اور اس سال 15 ممالک کے مرد و زن نے مقابلے میں حصہ لیا تھا جن میں فاتح پاکستانی خاتون ثانیہ عالم رہیں۔

جس پر رواں برس 2023-24 کے بہترین مفکر کا ایوارڈ عالمی ذہنی خواندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے کارنامے پر پاکستان کی ثانیہ عالم کو دیا گیا۔




برین آف دی ایئر کا یہ ایوارڈ برین ٹرسٹ کے چیئرمین ریمنڈ کین نے لندن میں منعقدہ باوقار تقریب میں ثانیہ عالم کوپیش کیا۔یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ثانیہ عالم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی مصنف انیس عارف کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ثانیہ عالم کو یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا تھا جب کہ 2021 میں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں اور 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔

ثانیہ عالم اس وقت پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان کی ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں فیوچرسٹک لرننگ انسٹی ٹیوٹ چلاتی ہیں جو افراد کو اپنی ذہانت کو مکمل استعداد کے ساتھ استعمال کا طریقہ سکھاتی ہے۔

اس کے علاوہ ثانیہ امام کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور صنعتوں کے ایگزیکٹوز بورڈز کا بھی حصہ ہیں اور سپر لرننگ کے ذریعے ان اداروں کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
Load Next Story