کراچی میں پنک بس سروس کے مزید 2 روٹس کا آغاز

الیکٹرک بس سروس کی ایک اور بڑی فلیٹ کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہے، شرجیل انعام میمن


February 13, 2023
—فائل فوٹو

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں 20 فروری کو پنک بس سروس کے مزید دو روٹس کا آغاز اور روٹ ون کی فلیٹ میں بسوں میں اضافہ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے 17 فروری سے سکھر اور 18 فروری سے حیدرآباد کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پنک بس سروس کے روٹ ون کی فلیٹ میں مزید بسوں کا اضافہ کیا جائے گا، پنک بس سروس روٹ ٹو پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی براستہ ناگن چورنگی ، شفیق موڑ ، گلشن چورنگی ، جوہر موڑ ، سی او ڈی ، ڈرگ روڈ ، شارع فیصل ، شاہ فیصل کالونی ، سنگر چورنگی ، کورنگی نمبر 5 پر چلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی ، ایم اے جناح روڈ ، زیب النساء اسٹریٹ ، میٹرو پول ، تین تلوار ، دو تلوار ، عبداللہ شاہ غازی ، ڈولمن مال ، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک بھی پنک بس چلائی جائے گی جبکہ پنک بس سروس کے موجودہ روٹ ون پر بسوں میں اضافہ کیا جائے گاا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے، ملک کی معیشت پر شدید دباؤ ہے، اس صورتحال میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات ہیں کہ ہر محکمہ میں عوام کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں سندھ حکومت اس پر توجہ دے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر تعمیر کر رہی ہے، کسانوں کو فی ایکڑ 5 ، 5 ہزار روپے مالی معاونت دی جا رہی ہے جبکہ آبپاشی نظام اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں