ملک میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن

اگر حکومت پالیسی بہتر بنائے تو آئندہ کسی بھی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، چیئرمین طارق وزیر علی


Numainda Express February 14, 2023
ایل سیز اور ڈالر کا مسئلہ جلد حل کرنا ہوگا،چیئرمین طارق وزیرعلی کی پریس کانفرنس (فوٹو: فائل)

آئل مارکیٹنگ کمپنی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک میں اس وقت کسی قسم کا پٹرولیم مصنوعات کا بحران نہیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کسی قسم کا پٹرولیم مصنوعات کا بحران نہیں، اگر حکومت اپنی پالیسی بہتر بنائے تو آئندہ بھی کسی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایل سیز اور ڈالر کا مسئلہ جلد حل کرنا ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طارق وزیر علی کا کہنا تھا کہ ملک میں ماہانہ 14لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت ہے جسے پورا کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مک میں مصنوعی ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی جسے دور کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دس ہزار سے زائد پٹرول پمپس ہیں جہاں ماہانہ چودہ لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال ہوتی ہیں کسی بھی آئل کمپنی کو بیس روز کا سٹاک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔